پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ڈی ای او ریاض سواتی کی سنیارٹی سے متعلق دائر رٹ خارج کر دی

بدھ 18 اپریل 2018 13:50

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ڈی ای او ریاض سواتی کی سنیارٹی سے ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے ڈی ای او ریاض سواتی کی رٹ خارج کر دی۔ محمد ریاض سواتی نے ڈائریکٹر گوہر علی خان کے خلاف سنیارٹی کا کیس دائر کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ای او تورغر محمد ریاض خان سواتی جو کچھ عرصہ قبل ڈی ای او ہری پور بھی تعینات رہے، نے ڈائریکٹر ڈی سی ٹی ای ایبٹ آباد خیبر پختونخوا کے خلاف سنیارٹی بارے رٹ دائر کی تھی جسے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے میرٹ کی بنیاد پر خارج کر دیا اور فیصلہ گوہر علی خان کے حق میں دیدیا۔

مذکورہ کیس جو پشاور ہائی کورٹ سرکٹ بینچ ایبٹ آباد میں تقریباً ڈیڑھ سال چلتا رہا، میں محمد ریاض سواتی کی جانب سے خرم ریاض ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ گوہر علی خان کے حامیوں نے اس فیصلہ کو حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے اسے محکمہ تعلیم کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :