
سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ
کسانوں کیلیے پیکیج تیار کرلیا ہے، امن و امان کی بحالی کیلیے پرعزم ہیں، ڈاکووں کیخلاف آپریشن سیلاب سے پہلے جاری تھا، مراد علی شاہ گڈو پر پانی کم ہونا شروع ہوگیا، سکھر اور کوٹڑی سے بھی گذار لیں گے، مراد علی شاہ،وزیراعلی کا معذور افراد کیلیے شمولیتی مرکز کا افتتاح
بدھ 17 ستمبر 2025 19:56

(جاری ہے)
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے زرعی ایمرجنسی کے اعلان اور کمیٹی کے قیام پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کسانوں کے لیے ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔
ہم اپنے کاشتکاروں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سے امداد لینے کے فیصلے کی بھی تائید کی۔سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ سندھ نے فوری حفاظتی اقدامات کیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ خدا کا شکر ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے، اگرچہ سکھر بیراج پر اب بھی اونچے بہا ہیں جو جلد کم ہونے کی توقع ہے۔ کے کے بند، شینک بند اور ٹوڑی بند محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹڑی بیراج کو اگلے سات سے دس دنوں میں اونچے بہا کا سامنا ہوگا اور ٹیمیں پہلے ہی ڈان اسٹریم میں تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ صورتحال کو سنبھالا جا سکے۔انہوں نے اجتماعی ردعمل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 0.8 سے 1.1 ملین کیوسک پانی کے بہا کی توقع کی تھی لیکن اللہ کے فضل سے سب کچھ اب تک قابو میں ہے۔ میں تمام محکموں، افراد اور میڈیا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنا کردار ادا کیا۔کچے کے علاقے میں آپریشن اور مالیاتی امور سے متعلق سوالات پر وزیراعلی نے کہا کہ ڈاکوں کے خلاف پولیس آپریشن سیلاب سے کافی پہلے شروع کیا جا چکا تھا۔ ایک ماہ قبل جامع اجلاس ہوا تھا، کل اس کا جائزہ لیا گیا اور اگلے ہفتے ایک اور اجلاس ہوگا۔ ہم اپنے اہداف کی طرف مستقل مزاجی سے بڑھ رہے ہیں۔مالیاتی امور پر بات کرتے ہوئے مراد شاہ نے وضاحت کی کہ قومی مالیاتی کمیشن آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت قائم کیا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر خزانہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکسوں کا جائزہ لینا ہوگا۔ ہم کسانوں پر ٹیکس مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتے لیکن اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری آمدنی کے اہداف پورے ہوں۔وزیراعلی نے خبردار کیا کہ اگر زرعی ایمرجنسی نافذ نہ کی گئی تو دسمبر اور جنوری کے بعد ملک کو گندم کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کسانوں کو مناسب قیمتیں نہ ملنے کے باعث گندم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی ہوئی۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بحران مزید گہرا ہوگا۔ بلاول بھٹو کا زرعی ایمرجنسی کا مطالبہ صرف کسانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے مفاد میں ہے۔مراد علی شاہ نے کراچی میں گورننس کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی جہاں مختلف اتھارٹیز جیسے ٹانز، صنعتی علاقے، کنٹونمنٹس، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی الگ الگ کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تقسیم کے باوجود ذمہ داری حکومت کی ہے اور ہم شہر کے مسائل حل کریں گے۔وزیراعلی سندھ نے کورنگی میں مرکز برائے معذوری شمولیت کا افتتاح کیا جو محکمہ بحالی و بااختیاری معذوران سندھ حکومت نے "ناو پاکستان ڈس ایبیلٹی پروگرام" کے اشتراک اور ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے تعاون سے قائم کیا ہے۔ وزیراعلی نے اسے ملک کی سب سے بڑی اور جدید ترین سہولت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مرکز خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کی سمت ایک سنگ میل ہے۔ یہاں پیشہ ورانہ تربیت، معاشی خود مختاری اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ 34 ہزار مربع فٹ پر محیط یہ مرکز وہیل چیئر مینوفیکچرنگ یونٹ، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل ٹریننگ لیبز، صنعتی سلائی رومز، پیکجنگ ورکشاپس، کلنری اور بیوٹیشن پروگرامز کے ساتھ ساتھ نیورو ڈائیورس افراد کے لیے بحالی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے مرکز کا دورہ کیا اور زیر تربیت بچوں اور نوجوانوں سے ملاقات کی جن میں سماعت اور بصارت سے محروم افراد شامل تھے جو آئی ٹی اور تخلیقی کاموں میں مصروف تھے، خواتین بیوٹی اسکلز سیکھ رہی تھیں اور نوجوان ککنگ اور ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کی تربیت لے رہے تھے۔ وزیراعلی نے کہا کہ مجھے ان کا ہنر دیکھ کر خوشی ہوئی۔ یہ بچے اور نوجوان پاکستان کا فخر بنیں گے۔انہوں نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت فلاح اور شمولیت میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔ یہ صرف آغاز ہے۔ ہم سب مل کر آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل بنائیں گے۔ انہوں نے محکمہ بحالی و بااختیاری معذوران اور ناو پاکستان ڈس ایبیلٹی پروگرام کی کاوشوں کو سراہا۔اپنے دورے کے دوران خصوصی افراد نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا کہ رکشہ چلانے کی تربیت یافتہ افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت دی جائے۔ وزیراعلی نے موقع پر ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈرائیونگ لائسنس برانچ یونس چانڈیو کو طلب کیا اور ہدایت دی کہ مرکز میں پیشہ ورانہ ڈرائیونگ ٹیسٹ منعقد کیے جائیں اور جو اہل قرار پائیں انہیں لائسنس جاری کیے جائیں۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے ایک تربیت یافتہ ڈرائیور کے ساتھ مختصر رکشہ سفر بھی کیا اور ان کی مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھے ڈرائیور ہیں۔ تمام رسمی کارروائیاں مکمل کریں اور انہیں لائسنس جاری کریں۔وزیراعلی سندھ نے اپنے خطاب کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا کہ ان کی حکومت کا دوہرا مقصد ہے، سندھ بھر میں امن و امان کی بحالی اور ایسا شمولیتی ترقیاتی عمل جس میں کوئی طبقہ پیچھے نہ رہ جائے۔
مزید اہم خبریں
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث اہل کراچی بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں
-
کرکٹ میچز اورایشیاء کپ کے تناظر میں لاہور پولیس کا قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا Xuzhou میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکل فیکٹری کا دورہ
-
سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ
-
لاہورمیں ٹیٹنس ، انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
شافع حسین کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ ، امتحانات اور مارکنگ کے عمل کی نگرانی کیلئے بنائے گئے مانیٹرنگ سیل کا افتتاح
-
مریم نواز کا وزیرآباد کیلئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز
-
پنجاب میں دسمبر تک 1100 اور اگلے سال تک 1500 الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی
-
پاکستانی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.