گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا Xuzhou میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکل فیکٹری کا دورہ

بدھ 17 ستمبر 2025 19:56

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا Xuzhou میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر Xuzhou میں جدید الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فیکٹری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چینی حکام کے ہمراہ مصنوعات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران گورنر سندھ نے Xuzhou کے مئر کے ہمراہ ایک الیکٹرک کار خود چلا کر اس کی افادیت اور کارکردگی کا مشاہدہ کیا جبکہ انہوں نے الیکٹرک موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اس کی خصوصیات سے بھی آگاہی حاصل کی۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کو ماحولیاتی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے اور یہ پیشرفت دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔انہوں نے کہا، "پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے، اور چینی سرمایہ کاری سے ہم نہ صرف ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ معیشت کو بھی ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

"گورنر سندھ نے چینی ٹیکنالوجی کو سراہتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ایسے دورے نہایت اہم ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و صنعتی تعاون کو نئی جہت ملے گی، جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردارنادانکرینگا۔