تائیوان کے قریبی سمندر میں چینی بحری مشقیں،

اصلی ہتھیاروں کا استعمال مشقوں کا مقصدتائیوان کوچین سے آزادی حاصل نہ کرنے کاانتباہ ہے،چینی میڈیا کا دعویٰ

بدھ 18 اپریل 2018 13:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)چینی بحریہ آبنائے تائیوان میں فوجی مشقیں کر رہی ہے جن میں اصل ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مقصدان بحری مشقوں کو تائیوان کے لیے ایک تنبیہ قرار دیا گیا ہے کہ وہ چین سے باقاعدہ آزادی حاصل کرنے سے باز رہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران امریکا کی طرف سے تائیوان کی حکومت کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ چین کے سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق ان مشقوں کا ہدف تائیوان کی آزادی کے حامیوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کرنا ہے۔ ان ایک روزہ بحری مشقوں کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔