ٹھٹھہ،2ٹر یلرز میں خوفناک تصادم، 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی

بدھ 18 اپریل 2018 14:27

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ٹھٹھہ میں دو ٹریلرزکے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں مکلی بائی پاس پر مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر نے دوسرے ٹریلر کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں دونوں ٹریلر مکمل طور تباہ ہو گئے ہیں۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق شخص کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں حضرت شاہ، نورسی خان اور عامر خان شامل ہیں۔واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :