ڈچ ولی عہد پیٹر کرسٹیان ہوائی ڈرون ٹیکسی ایہانگ ایریل اڑاکر ایئرپورٹ پہنچ گئے

بدھ 18 اپریل 2018 14:53

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈچ شہزادہ اور ولی عہد پیٹر کرسٹیان انتہائی ہائی ٹیک کی مدد سے تیار کردہ ہوائی ڈرون ٹیکسی ایہانگ ایریل 216 کواڑاکر ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ڈرون کی تیاری کا سہرا چین کی ایک نئی کمپنی کے سر ہے مگر اس کی تیاری میں ہالینڈ کا بھی اشتراک ہے۔ ایہانگ 216انتہائی جدید سہولتوں سے لیس ہے اور مختصر مسافت کیلئے دنیا کی بہترین سواری سمجھی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں موجود نیوی گیشن سسٹم پوری طرح سے خود کار ہے اور اسکی رفتار 62میل فی گھنٹے کی رفتا ر تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر اس کے دوسرے مشمولات کو دیکھا جائے تو اس میں جدید ترین الیکٹرک موٹر لگی ہوئی ہیں۔ بیٹری اور ٹیکنالوجی جدید ہے اور سارا سافٹ ویئر خود کار قسم کا ہے۔ اس میں صرف ایک فرد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے او روہ اگر چاہے تو اپنے ہاتھ میں چھوٹا سا بیگ بھی لیکر اس میں سوار ہوسکتاہے۔ اسے تیار کرنے والے دنیا کی سب سے محفوظ ترین ، خوبصورت اور ماحول دوست سواری قرار دے رہے ہیں۔ اب جبکہ ولی عہد اور شہزادہ نے اسے استعمال کرکے دکھادیا ہے تو دوسرے لوگ بھی اس جانب متوجہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :