سعودی حکام کا ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹکس کی فروخت ورزی پر سزا کا اعلان

بدھ 18 اپریل 2018 14:53

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک فروخت کرنا ممنوع ہے جس کی خلاف ورزی پر قید یا ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جو شخص بھی ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک فروخت کرے گا اسے 6 ماہ قید یا لائسنس کی منسوخی یا ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :