جرنلسٹ کلچرل فائونڈیشن کا صحافی وسیع قریشی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 18 اپریل 2018 15:12

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)کراچی فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ کے صدر سینئر فلمی صحافی وسیع قریشی کی والدہ کے انتقال پر جرنلسٹ کلچرل فائونڈیشن آف پاکستان کے چیئرمین خالد ابراہیم، صدر طاہر بخاری اور جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہور ی سمیت دیگر صحافیوں سید حسن عباس زید ی، ساجد یزدانی، سیف اللہ سپرا ،طفیل اختر، ندیم سلیمی، ارشد لیئق، شکیل زاہد نے اپنے تعزیتی پیغام میں وسیع قریشی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔