میرا شوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عارفہ صدیقی نے واپسی کی تردید کر دی

بدھ 18 اپریل 2018 15:12

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) نامور گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی نے کہا ہے کہ میرا شوبز کی دنیا میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں، انہوں نے ایک ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے موجودہ حالا ت سے مطمئن ہوں اور پرسکون زندگی گزار رہی ہوں، انہوں نے کہا کہ میری شوبز صحافیوں سے درخواست ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے بے بنیاد خبر لگانے سے گریز کریں،اداکارہ عارفہ صدیقی نے مزید کہا کہ میوزک میرا شوق ہے جو برسوںسے جاری ہے ،ضروری نہیں کہ میں اپنا شوق گلوکارہ بن کر ہی پورا کروں یا گلوکارہ کے طور پر کام کروں۔

متعلقہ عنوان :