سرگودھا، عبدالحمید کارڈیالوجی سنٹر آئندہ تین ماہ کے دوران مکمل ہوجائیگا، ڈپٹی کمشنر

بدھ 18 اپریل 2018 15:13

سرگودھا۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سرگودھا میں عبدالحمید کارڈیالوجی سنٹر آئندہ تین ماہ کے دوران مکمل کرکے اس کو باقاعدہ طور پر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شروع کردیا جائیگا جس کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ‘ رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے بتایا کہ عبدالحمید کارڈیالوجی سنٹر کے قیام سے لوگوں کو فیصل آباد اور لاہور جانے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی جبکہ سرگودھا میں ہیڈ انجری شعبہ کو بھی فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ سرگودھا کے عوام کیلئے ایسے کام کر جائیں کہ انہیں مدتوں یاد رہیں اور اس کے لئے ہر سٹیک ہولڈر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں تمام شعبہ جات کے ڈاکٹرز اور سرجن کی تعیناتی کو بھی مکمل کیا جارہا ہے۔