پاکستان کرکٹ کپ کیلئے فیصل آباد پولیس کا سکیورٹی پلان،6ایس پیز،13ڈی ایس پیز،13انسپکٹر،36سب انسپکٹر،244اے ایس آئیزاور1500سے زائد جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے

بدھ 18 اپریل 2018 15:15

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) فیصل آباد پولیس نے 25 اپریل بروز بدھ سے شروع ہونیوالے پاکستان کرکٹ کپ کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے جس کے تحت اقبال سٹیڈیم کے اطراف کے تمام راستے بلاک کئے جائیں گے اور ٹیموں کے آ نے و جانے والے راستوں اور رہائش کی جگہ پر خصوصی دستے تعینات کئے جائیں گے ۔

سی پی او فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد میں پاکستان کرکٹ کپ کے انعقادکیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ایونٹ میں عالمی شہرت یافتہ قومی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے پیش نظر فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس ، پٹرولنگ پولیس ، ایلیٹ فورس ،پولیس کمانڈوز اور قومی رضاکار فورس کے جوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ اقبال سٹیڈیم کے اطراف کے راستے بلاک اورسکیورٹی کے تین زون قائم کئے جائیں گے جہاں پر داخل ہونے والوں کی جامہ تلاشی لی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ غیر ضروری ہلا گلا اور غل غپاڑہ کرنیوالوں کیخلاف بھی فوری کارروائی عمل لائی جائے گی اور انہیں 24گھنٹوں کیلئے پابند سلاسل کیا جائے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ ٹیموں کے آنے وجانے والے راستوں اور رہائش کی جگہ پر خصوصی دستے تعینات کئے جائیں گے جبکہ خصوصی موبائل سکواڈ ٹیم کو ہوٹل سے سٹیڈیم لانے اور لیجانے کی ذمہ داری سونپی جا ئیگی۔

انہوںنے بتایاکہ سکیورٹی پلان کے تحت 6ایس پیز،13ڈی ایس پیز،13انسپکٹرز ،36سب انسپکٹرز،244اے ایس آئیزاور1500سے زائد جوان اور ایلیٹ فورس کی16 ٹیمیں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گی نیزاس کے علاوہ اقبال سٹیڈیم کے اردگرد پولیس کی 18ریزرو ہائے بھی ڈیوٹی کیلئے سٹینڈ ٹو رہیںگی۔

متعلقہ عنوان :