
سارک چیمبر آف کامرس کا تین روزہ اجلاس 27 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا، وژن 2030 کو حتمی شکل دی جائے گی
اجلاس میں تمام رکن ممالک سے سینئر نائب صدر اور نائب صدور شرکت کریں گے، سارک چیمبرکے صدر رووآن ایدرسنگھے کی ٹیلی فون پر نائب صدر برائے پاکستان افتخار علی ملک سے بات چیت
بدھ 18 اپریل 2018 15:40
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سارک چیمبر کو نتیجہ خیز بنانا، اسے علاقائی تجارتی اور سرمایہ کاری پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا، شراکت داروں کی تلاش اور عالمی بینک، ایشیائی بنک، یونیسکیپ، یونیڈو، آسٹریلیا ایڈ، یوروچیمبرز اور ایف این ایف کے ساتھ موجودہ روابط کو مضبوط کرنا اور سیاحت، کھیلوں، تجارتی میلوں، کاروباری وفدوں کے تبادلے اور بزنس میٹنگز کا انعقاد ان کی اولیں ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں سارک چیمبر کے تھنک ٹینک کے قیام، سارک کی تمام چیمبر کونسلز کو فعال کرنے اور تجارت، سہولت اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع کو بہتر بنانے اور سارک کے سیاسی لیڈروں کے ساتھ لابی کے لئے ایک مکمل نیٹ ورک کی تیاری کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سارک چیمبر کو 2030 تک دنیا کا بہترین چیمبر بنانے کیلئے کوششیں تیز کی ہیں کیونکہ یہ خطہ قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک چیمبر ہیڈکوارٹرز بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس 27 اپریل کو ہوگا اور چیئرمین بلڈنگ کمیٹی افتخار علی ملک اور وائس چیئرمین زبیر احمد ملک شرکاء کو زیر تعمیر سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ اور اس پر جاری کام کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے رووآن ایدرسنگھے کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں تجارتی لبرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک میں تعاون تجارت کے فروغ سے خطہ کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سارک کو گلوبل اپروچ اپنانی چاہئے اور غربت کے خاتمے، صحت کے شعبے میں بہتری اور تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت جو سارک کی سب سے بڑی معیشتیں ہیں مذاکرات کے ذریعہ اپنے دو طرفہ معاملات حل کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
-
وزیراعلیٰ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب
-
جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.