معروف تاجر چوہدری عطاء الرحمن کی کرنل (ر) وقار نور کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان سنبھالے پر مبارکباد

بدھ 18 اپریل 2018 15:50

بھمبر۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) موئیل بازار تحصیل برنالہ کے معروف تاجر چوہدری عطاء الرحمن نے کرنل (ر) وقار نور کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان سنبھالے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ کرنل وقار نور جیسے باصلاحیت شخص کو کابینہ میں وزیر بنا کر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اہلیان حلقہ برنالہ کے دل جیت لیے ہیں جس پر ہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں وزیراعظم نے حلقہ برنالہ کو کابینہ میں نمائندگی دے کر ہم پر احسان عظیم کیا ہے چوہدری عطاء الرحمن نے مزید کہا کہ کرنل (ر) وقار نور کو چیئرمین عملدرآمد و معائنہ کمیشن کا اضافی چار ج بھی دیا جائے کیونکہ بطور چیئرمین عملدرآمد ومعائنہ کمیشن کرنل (ر) وقار نور کی کارکردگی بڑی شاندار اور مثالی رہی ہے انہوں نے کرپشن کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں جو لائق تحسین ہیں۔