پاکستان سپورٹس بورڈ کا میڈلز جیتنے والے قومی ہیروز کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنیکا فیصلہ

تقریب کے دوران میڈلسٹ کو انعامات سے نوازا جائیگا ،ْ قومی ریسلر کا وفاقی وزیر اور ڈی ڈی سپورٹس سے ٹیلیفونک رابطہ پاکستان کیلئے مزید میڈلز لانے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے ،ْ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزاادہ کی گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والے قومی اتھلیٹس کی وطن واپسی پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے میڈلز جیتنے والے قومی ہیروز کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،ْتقریب کے دوران میڈلسٹ کو انعامات سے نوازا جائیگا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو محمد انعام بٹ نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ ،ْڈی جی سپورٹس بورڈ عامر علی احمد کو ٹیلیفون کیا اس موقع پر انہوںنے کہاکہ بھرپور سپورٹ کرنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ کا مشکور ہوں ۔

انعام بٹ نے کہاکہ وزیر اعظم سے انعامی رقم منظور کرانے سے مزید حوصلہ بلند ہوگا۔ ریاض حسین پیرز ادہ نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر قوم کو آپ پر فخر ہے۔ریاض پیرزادہ نے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ قومی ہیروز کے اعزاز میں تقریب منعقد کریگا۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ پاکستان کیلئے مزید میڈلز لانے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :