لاہور ہائیکورٹ ، چیئرمین نادرا کی تقرری کیخلاف درخواست پر مزید سماعت20 جون تک ملتوی

بدھ اپریل 16:30

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کیخلاف درخواست پر مزید سماعت20 جون تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے،،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بدھ کو مقامی شہری جہانگیر محمود کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست پر سماعت بیس جون تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے۔