چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہوں گے

بدھ 18 اپریل 2018 16:58

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) منصوبہ بندی کمیشن نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہوں گے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے حکام نے بتایا کہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں سے 2015ء سے لے کر 2030ء تک ملک میں 7لاکھ کے قریب براہ راست ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس وقت سی پیک کے مختلف منصوبوں میں 30ہزار کے قریب پاکستانی انجینئرز اور ورکرز کو براہ راست ملازمتوں کے مواقع حاصل ہوئے ہیں ،ْ چینی ورکروںکارکنوں کی تعداد 8 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بیروزگاری میں نمایاں کمی آئے گی۔ افرادی قوت میں اضافہ ہو گا جبکہ ورکروں کو ہنر سیکھنے کے بھی لاتعداد مواقع دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :