ریلویز کے اسٹیشن ماسٹر ز نے سکیل اپ گریڈنہ ہونے پر یکم مئی کو اجتماعی استعفے دینے کی دھمکی دیدی

بدھ 18 اپریل 2018 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان ریلویز کے اسٹیشن ماسٹر ز نے سکیل اپ گریڈیشن کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر یکم مئی کو اجتماعی استعفے دینے کی دھمکی دیدی ۔

(جاری ہے)

اسٹیشن ماسٹرز کی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں سکیل اپ گریڈیشن کا مطالبہ تسلیم نہ ہونے کا معاملہ زیر غور آیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے ان کے سکیل اپ گریڈ نہ کئے تو یکم مئی کو اجتماعی استعفے پیش کر کے ریلوے حکام کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دئیے جائیں گے۔اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں فریق بننے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :