اورنگی ٹاون میں ڈنڈوں کے وار سے 60 سالہ شخص جاں بحق

مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

بدھ 18 اپریل 2018 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں ڈنڈوں کے وار سے 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنلز، مشیات فروش شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون ہزارہ کالونی بدر چوک کے قریب ڈنڈوں کے وار سے اکبر نامی شخص جاں بحق ہوگیا جسے ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

نارتھ ناظم آباد پولیس نے ملزم اسداللہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا شریف آباد پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنل گل شیر اور ساجد علی کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان تحویل میں لے لیا ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رشید کو گرفتار کیا ملزم کے ایک کلو منشیات اور رقم برآمد کرلی، سرسید پولیس نے کارروائی کرکے دو ڈکیت سمیع اللہ اور عبدالجبار کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹاگیا سامان ملا ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے، پاکستان بازار پولیس نے گٹکا فروش ابرار حسین کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :