انسداددہشتگردی عدالت کاسانحہ ماڈل ٹائون کیس میں عدم پیشی پر ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو گرفتار کرنے کا حکم ‘وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 18 اپریل 2018 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) انسداددہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت کے دوران عدم پیشی ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے سانحہ ماڈل ٹآن کی سماعت کی ،ڈی آئی جی رانا عبدالجبار طلبی کے باوجودعدالت میں پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کی گرفتاری کا حکم دے دیا اوروارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔واضح رہے کہ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو اشتہاری قراردے رکھا ہے، گزشتہ ہفتے چیف جسٹس ثاقب نثار نیمتاثرین سانحہ ماڈل ٹائون کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر ازخودنوٹس لیا تھا اورانسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو تمام مقدمات چھوڑ کر سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت کرنے کا حکم دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :