
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت نے آٹھویں ویج بورڈ کااعلان کردیا
صحافیوں کی طویل جدوجہد کی بدولت سولہ سال بعد آٹھویں ویج بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا،صحافیوں کی معاشی صورتحال اور میڈیا مالکا ن کی رویوں کی وجہ سے صحافتی تنظیموں نے کلیدی کردارادا کیا،مریم اورنگزیب
بدھ 18 اپریل 2018 17:31

(جاری ہے)
بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب میںمریم اورنگزیب کا اٹھویںویج بورڈ کے اعلان پرپی ایف یو جے کے صدرافضل بٹ نے کہا کہ وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری وفاقی کابینہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی قائدین کااٹھویں ویج بورڈ کے عمل میں ساتھ دینے پر شکرگزار ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نے ویج بورڈ کو اعلان کرکے کوئی احسان نہیں کیابلکہ صحافیوںکا قرض چکایاہے۔ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کی جمہوریت کا مقدمہ بہت اتار چڑھائوسے گزرا ہے اس ملک کی بنیادجمہوریت سے رکھی گئی تھی انہوں نے مزید کہا کہ ہم جولائی میں جمہوریت کے مسلسل د س سال منائیںگے۔نیشنل پریس کلب کے صدر طارق محمود چوہدری نے کہا کہ 9اپریل کو پورے پاکستان سے پی ایف یوجے کی چھتری تلے اکٹھے ہوئے تھے۔اسی دن مریم اورنگزیب نے جمہوری روایا ت کی پاسداری کرتے ہوئے مسلسل5گھنٹوں تک صحافیوں کے قائدین سے کامیاب مذاکرات کے بعد اٹھویں ویج بورڈ وفاقی کابینہ سے منظوری کا اعلان کیا تھا جس کا آج انہوں نے باقائد ہ طور اعلا ن کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز کے لئے آج کا دن حقیقی معنوںمیں کامیاب ثابت ہوا۔پی ایف یوجے کے جنرل سیکرٹری ایوب جان سرہندی نے کہا کہ حکومت نے جاتے ہوئے میڈیا ورکرز کے لئے بڑا کارنامہ سرانجام دیا، اٹھویں ویج بورڈ کا اعلان قابل تحسین مگر الیکڑانک میڈیا سے متعلق باقی دو مطالبات پر بھی عمل کرنا ضروری ہیں۔ جس پر وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے پاس وقت کی کمی ہیں۔جتنی جلدی ہوسکے سمری تیار کرکے بھیجوادیں تاکہ سمری مزید کارروائی کے لئے پارلیمنٹ ہائوس جلدی بھیجوائی جاسکے۔سیکرٹری این پی سی شکیل انجم نے کہا کہ میڈیا ورکرز جن میںزیادہ تر کی تنخواہیں12ہزار کے قریب ہیں۔اس معمولی سی تنخواہ پر گھر کے اخراجات کیسے چلتے ہیں اٹھواں ویج بورڈ پورے پاکستان کے صحافیوں کے لئے حقیقی ویکڑی کا دن ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.