سعد رفیق کی اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات موجود ،چند روز میں دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے‘ ڈی جی نیب
احدچیمہ کاپیراگون سٹی سے گہراتعلق ہے، اراضی احدچیمہ ،ان کا خاندان خریدرہا تھا ،ادائیگی پیراگون کررہاتھا، ،انکی فیملی ممبران کے بینک بیلنس میں بھی حیران کن اضافہ ہوا سب لوگ کہتے ہیں احتساب کریں مگر دوسروں کا،چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے کام کررہے ہیں‘ سلیم شہزاد کی ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 18 اپریل 2018 17:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجو کہتے ہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعدرفیق قابل عزت سیاستدان ہیں، نیب نے خواجہ سعدرفیق کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں، نیب اپنی تحقیقات میں سچ سامنے لائے گااور انکے کیس میں میرٹ پرفیصلہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں احتساب کریں مگردوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔احد چیمہ کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ احدچیمہ کاپیراگون سٹی سے گہراتعلق ہے، احدچیمہ براہ راست پیراگون کے معاملات میں ملوث رہا، اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا جبکہ ادائیگی پیراگون کررہاتھا، یہ کیا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ احدچیمہ نے بطور ڈی جی پیرا گون سٹی سے فوائدحاصل کیے، احد چیمہ نے ایل ڈی اے سٹی میں بھی پلاٹ لیا، احد چیمہ سرکاری کام کر رہے تھے اور فائدہ فیملی والے اٹھا رہے تھے۔ڈی جی نیب لاہور نے مزید کہا کہ پیراگون نے کیوں ایک بیورو کریٹ کو فائدے پہنچائے، احد چیمہ کے فیملی ممبرز کے اکانٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.