Live Updates

پاک افغان بارڈرطورخم زیرو پوائنٹ پر سیکورٹی فورسز کی فلیگ میٹنگ

بارڈر سیکورٹی حالات سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا افغان حکام کی پاکستان کو دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دی

بدھ 18 اپریل 2018 17:50

پاک افغان بارڈرطورخم زیرو پوائنٹ پر سیکورٹی فورسز کی فلیگ میٹنگ
لنڈ ی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاک افغان بارڈر پر پاکستان اور افغانستان سیکورٹی فورسز کے درمیان سرحد ی حالات پر فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل ارشد جبکہ افغانستان کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل وحید کی قیادت میں وفود نے شرکت کی میٹنگ طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر ہوئی جس میں بارڈر پر سیکورٹی حالات،باڑ کی تنصیب کے علاوہ بارڈر سے ملحقہ دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

افغان وفد نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی میٹنگ ہر ماہ ہونی چاہئے تاکہ بارڈر صورتحال سے دونوں ممالک اگا ہ ہو اس کے علاوہ افغان حکام پاکستان کو اپس میں دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دی میٹنگ کے دوران پاکستانی حکام سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ پاک افغان بارڈر طورخم بارڈر رات 9بجے تک کھولا رکھیں تاکہ آمد ورفت میں آسانی ہو ۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :