این اے120 الیکشن ،غیر مصدقہ ووٹوں کی منسوخی کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

بدھ 18 اپریل 2018 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای120 کے انتخاب میں ڈالے گئے غیر مصدقہ ووٹوں کی منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کیلئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تحریک انصاف کی ناکام امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 28ہزار غیر مصدقہ ووٹ ڈالے گئے، الیکشن کمیشن نے عدالت کے روبرو ان ووٹوں کوغیر مصدقہ تسلیم کیا مگرانہیں منسوخ کئے بغیر انتخابات کرائے گئے، اگر غیر مصدقہ ووٹ نہ ڈلوائے جاتے تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے۔

دوران سماعت بیگم کلثوم نوازاور نادرا کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت طلب کی گئی ۔جس پر فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کیلئے طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی مزیدسماعت آج19 اپریل تک ملتوی کر دی۔