لاہور،ہائیکورٹ نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث بااثر شخصیات کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست وفاقی سیکرٹری خزانہ کو بھجوادی
بدھ اپریل 17:50

(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار مقامی شہری اے کے بٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹیکس چوری کرنا قومی جرم اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، قیام پاکستان سے آج تک بااثر شخصیات نے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کی اور اربوں کا ٹیکس چوری کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، بااثر شخصیات نے ٹیکس چوری کیلئے حکومتوں میں اپنے اثرورسوخ کو استعمال کیا، ٹیکس چوروں کے اس اقدام سے حکومتوں کو قرضے لینے پڑے اور ملک کودیوالیہ بنایا گیا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی اور موثر قانون سازی کے احکامات صادر کیے جائیں ۔ جس پر فاضل عدالت نے درخواست دادرسی کیلئے سیکرٹری فنانس ڈویژن کو بھجوا تے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسافر بس الٹ گئی8افراد جاں بحق،20زخمی
-
برقع پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے،حکومت نے عوام سے اپیل کر دی
-
ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
مفتی عبدالقوی نے مجھے جسمانی طور پر ہراساں کیا، حریم شاہ
-
سیہون میں نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ کو زہر دے کر قتل کردیا
-
ایچ ای سی نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
22 سالہ لڑکی سوتیلے باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی
-
تین ماہ تیاری کے باوجود، ریڈ زون میں 3ہزار لوگ آئے،ڈاکٹر بابر اعوان
-
مدارس کی اکثریت کا موجودہ حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
پی ڈی ایم کے احتجاج میں تین ہزار لوگ آئے، شیخ رشید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کمشنرآفس ساہیوال میں 3گھنٹے طویل اجلاس
-
الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج چور مچائے شور کی جیتی جاگتی مثال ہے، شہباز گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.