نسٹ کے انرجی انجینئرنگ کے فارغ التحصیل طلباء کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،ْامریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

طلباء اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش توانائی بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،ْ تقریب سے خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ نسٹ کے انرجی انجینئرنگ کے فارغ التحصیل طلباء کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،ْ طلباء اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش توانائی بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وہ بدھ کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں امریکی اعانت سے شعبہ توانائی میں ماسٹرز ڈگری مکمل کرنے والے طالبعلموں کی پہلی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب میں 94 طالبعلموں نے انرجی انجینئرنگ میں ماسٹرز آف سائنس کی اسناد وصول کیں۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق سفیر ڈیوڈ ہیل نے طالبعلموں کی کارکردگی کو سراہا اورانکی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی مہارتوں کو بروئے کا ر لائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبعلموں سے کہا کہ اس تعلیمی ادارے میں حاصل کردہ مہارتوں کے ذریعے اب وہ پاکستان کو درپیش سب سے گھمبیر توانائی بحران کو حل کرنے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلوں کی کامیابی اور یہ عمارت، جس میں آج ہم کھڑے ہیں، دونوں امریکی حکومت کی پاکستان کے ساتھ اس ستر سالہ اشتراک کی تجدید ہے جو دونوں ممالک کے شہریوں کا روشن مستقبل بنانے کے لیے جاری ہے۔امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی اعانت سے چلنے والا یوایس پی سی اے ایس طاِی پروگرام ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی ،اور یگن اسٹیٹ یونیورسٹی، نسٹ اور پشاور یونیورسٹی کے مابین شراکت پر مشتمل ہے۔