شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا اجلاس 24اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا

بدھ 18 اپریل 2018 18:03

شنگھا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا اجلاس 24اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔وہ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے بدھ کو معمول کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دور ان بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اجلاس میں رکن ملکوں کے مابین تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور کو زیر بحث لایا جائیگا ،ْچین کے وزیر خارجہ وانگ ئی اجلاس کی صدارت کرینگے۔

اجلاس میں شیڈول کے مطابق جون میں چین میں منعقدہ ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ ۔ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں روس، پاکستان،قزاخستان،کرغیزستان،تاجکستان،ازبکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ اورسیکرٹری جنرل ایس سی او شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :