محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے جامعات میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا،سابقہ ادوار میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر بھرتی ہونیوالے افراد کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا حکم،
تمام وائس چانسلرز سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب
بدھ اپریل 18:18
(جاری ہے)
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھرتیوں کیلئے بڑے قومی اخبارات میں اشتہار لازمی ہو گا اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ یونیورسٹی کے خزانچی نئے بھرتی ہونیوالے ملازم کی پے سلپ جاری کرتے وقت ایک علیحدہ چیک لسٹ کو بھی سختی سے مد نظر رکھیں جس میں متعلقہ اخبار کے اشتہار کی کاپی لازمی شامل ہو جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں ڈائریکٹر فنانس/خزانچی کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اقرباء پروری کی حوصلہ شکنی‘آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے تا کہ آئندہ یونیورسٹیوں میں بھرتی کا عمل شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جا سکے۔ سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب احسان بھٹہ نے اس سلسلہ میں ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ چند یونیورسٹیز میں غیر قانونی بھرتیوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
نصرت شہبازکے احتساب عدالت کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر نیب سے 8 فروری کو جواب طلب
-
اقوام متحدہ اگر ناجائز یہودی اسٹیٹ (اسرائیل) سے اپنی بات منوا نہیں سکتی تو اقوام متحدہ کو تحلیل کر دینا چاہیے، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
-
مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی
-
پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی اور جبری شادی کی شکایات انتہائی کم ہیں ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
ندیم افضل چن کا اپنے نام سے چلائی جانیوالی جعلی خبروں پر اظہار برہمی
-
بلقیس ایدھی دہائی کی بہترین شخصیات میں شامل
-
کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، کے الیکٹرک کا دعوی
-
پنجاب بھرمیں 776 ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق 825 زخمی ہوئے
-
پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے سرکس ناکام رہا ‘تر جمان پنجاب حکومت
-
پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے سرکس ناکام رہا،ڈاکٹر شاہد صد یق
-
تھرپارکر میں مزید 2بچے انتقال کرگئے، رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 31 ہو گئی
-
حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،اپوزیشن جماعتیں اپنی حیثیت منوانے کیلئے جتن کر رہی ہیں‘ جمشید اقبال چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.