
شام ، دوما میں کیمیائی حملے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
کیمیائی حملے کا مقصد اپوزیشن کو بڑے صدمے سے دوچار کر کے سمجھوتے پر مجبور کرنا، اپنے علوی قبیلے کو خوش کرنا اور ہمدردیاں حاصل کرنا تھا،امریکی میڈیا رپورٹ
بدھ 18 اپریل 2018 18:32

(جاری ہے)
حالانکہ دوما میں اسدی فوج کا کنٹرول زیادہ مشکل نہیں تھا اور اسے وہاں پر کارروائی آگے بڑھانے کے لیے حلیفوں کی بھی بھرپور مدد حاصل تھی۔
روس کے ذریعے دوما میں موجود اپوزیشن گروپ جیش الاسلام مذاکرات بھی کر رہا تھا۔دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جو بڑی توجیہ سامنے آئی وہ حیران کن ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بشار الاسد نے کیمیائی حملے کا اس لیے حکم دیا تاکہ اپوزیشن کو کسی بڑے صدمے سے دوچار کر کے اسے سمجھوتہ کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ یہ صدمہ کیمیائی حملے کے ذریعے ہی ممکن تھا۔ بارہ اپریل کو امریکی جریدے ’ایٹلانٹک‘ میں بھی دوما میں کیمیائی حملے کی قریبا یہی توجیہ بیان کی گئی تھی۔’خاندان جنہوں نے اسد پر سب کچھ قربان کردیا‘ کے عنوان سے شائع کی گئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشار الاسد کی فوج کی طرف سے دوما میں کیمیائی حملے کا سبب واضح نہیں ہو سکا حالانکہ اسدی فوج دوما میں اپنی کامیابی اور فتح کا اعلان بھی کر چکی تھی۔ زیادہ تر تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اسدی فوج نے محض اس لیے کیمیائی حملہ کیا تاکہ دوما کے شہریوں اور اپوزیشن کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق دوما میں سرگرم جیش الاسلام نے چند سال قبل بشار الاسد کے وفادار علوی قبیلے کے کچھ لوگوں کو گرفتار کر رکھا تھا۔کہا جا رہا ہے کہ بشار الاسد نے جیش الاسلام کو گرفتار علوی عناصر کو رہا کرنے پر دباؤ میں لانے کے لیے دوما میں کیمیائی حملہ کیا۔ حالانکہ بشارالاسد کو یہ اندازہ بھی تھا کہ مغرب اس حملے کو گوارا نہیں کرے گا کیونکہ مغربی ممالک بشار الاسد کو متعدد بار خبردار کر چکے تھے کہ اگر اس نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو اسے اس کی سزا دی جائے گی۔مگر بشار الاسد نے اپنے علوی قبیلے کو خوش کرنے اور ان کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے جیش الاسلام کے زیرکنٹرول علاقوں پر کیمیائی حملہ کیا تاکہ علوی قبیلے کے گرفتار عناصر کو رہائی دلائی جا سکے۔ماہرین کا خیال ہے کہ بشار الاسد کے لیے علوی قبیلے کے گرفتار افراد کی رہائی انتہائی اہمیت کی حامل تھی مگر رہائی کا کوئی بھی آپریشن خطرناک نتائج کو موجب بھی بن سکتا تھا۔ بشارالاسد نے اپنے قبیلے میں اپنی آئینی حیثیت بچانے کے لیے دوما میں کیمیائی حملہ کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.