سعودی عرب، سیکیورٹی افسر نے بیوی اور بیٹے کی مدد سے قات اسمگلر کوگرفتار کرلیا

بدھ 18 اپریل 2018 18:32

عسیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی عرب میں سیکیورٹی افسر نے بیوی اور بیٹے کی مدد سے قات کی 71گانٹھیں اسمگل کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے عسیرریجن کے ماتحت السعیدہ تحصیل کے سیکیورٹی افسر نے بیوی اور بیٹے کی مدد سے قات کی 71گانٹھیں اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔ وہ جازان سے جدہ قات لارہاتھا۔ ڈرائیور کی نشست کے عقب اور آگے کے دروازوں کے اندر قات کی گانٹھیں چھپائے ہوئے تھے۔ مقامی شہری کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔