ہمارے تمام مسائل کاحل قرآن وسنت کی تعلیماات پر عمل پیرا ہونے میںمضمرہے،مغرب مسلمانوں کی تہذیب اور اقدار پر ضربیں لگارہاہے‘اللہ کے بندے اور بنی ؐ کے غلام متحد او رمنظم ہوکر دشمنوں کے عزائم کوناکام بنائیں،اپنے اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں‘اس خطے میں مستقبل اسلامی جماعت کا ہے،نریندرمودی آگ سے کھیل رہاہے

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کی دعوتی مہم کے دوران وفود سے گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 18:41

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ ہمارے تمام مسائل کاحل قرآن وسنت کی تعلیماات پر عمل پیرا ہونے میںمضمرہے،مغرب مسلمانوں کی تہذیب اور اقدار پر ضربیں لگارہاہے،اللہ کے بندے اور بنی ؐ کے غلام متحد او رمنظم ہوکر دشمنوں کے عزائم کوناکام بنائیں،اپنے اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،اس خطے میں مستقبل اسلامی جماعت کا ہے،نریندرمودی آگ سے کھیل رہاہے،دنیا تسلیم کرے کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیںاور ہندوستان دہشت گردی کا مرتکب ہوررہاہے،ہمارے اسلاف نے جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا تھا وہ ابھی دھورے ہیں،جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے میدان عمل میں ہے،ان خیالات کا اظہارانھوںنے دعوتی مہم کے دوران وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی نے خدمت تعلیم اور صحت کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں،تحریک آزادی کشمیرکومنزل سے ہمکنار کرنے کے لیے خدمات سرانجام دی ہیں،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ہر محاذ پر اپنی خدما ت پیش کرتی ہی ہے اور کررہی ہے،ا س خاک دان کے اور جماعت اسلامی کا نصب العین سب سے اعلیٰ ہے،اللہ کے دین کی سربلندی اور نفاذ ،اللہ کی دھرتی پر اللہ کانظام ہی ہمار مشن ہے،انھوںنے کہاکہ ہماری دعوت انبیاء کی دعوت ہے ہماری مشن انبیاء کا مشن ہے جماعت اسلامی کے کارکن کار ابنیاء نبھارہے ہیں،اس شخص سے اور کس کی بات بہتر ہوگی جس نے اللہ کی طرف بلایا ،انسانیت کی سب سے بڑی خدمت بھی یہی ہے کہ انسانوں کو اللہ کے در سے آشنا کیاجائے،امت آج جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ اللہ کے درسے دورہوچکی ہے،اللہ کے سامنے جھکنے والے امریکہ کے سامنے کیسے جھک سکتے ہیں،اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں احیاء اسلام کے لیے بروئے کار ہیں، پوری شان کے ساتھ میدان میں ڈٹی ہوئی ہیں،ان کومعلوم ہے کہ ان کا رب دیکھ رہاہے وہ رب کی رضاکی متمنی ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اپنے سارے کام اور خدمات اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی کے لیے کررہی ہے۔اس لیے جماعت اسلامی کا اسی پیس منظر میں دیکھاجائے ۔