بھارت میں باراتیوں سے بھرا ٹرک پل سے گرگیا، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی،بیشترکی حالت تشویشناک

بدھ 18 اپریل 2018 18:44

بھارت میں باراتیوں سے بھرا ٹرک پل سے گرگیا، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی،بیشترکی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں باراتیوں سے بھرا ٹرک پل سے گرنے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں باراتیوں سے بھرا ایک ٹرک ایک پٴْل پر سے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں یہ حادثہ پیش آیا جب ایک ٹرک ایک پٴْل کی حفاظتی باڑ سے ٹکرانے کے بعد 20 میٹر نیچے دریا کی خشک گزرگاہ میں جا گرا۔ اس ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔ مقامی پولیس افسر وشال شرما کے مطابق 21 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔