
مریم اورنگزیب کا اٹھویں ویج بورڈ کااعلان ،نوٹیفکیشن پی ایف یو جے کے صدر کے حوالے کردیا
صحافیوں کی طویل جدوجہد کی بدولت سولہ سال بعد کل اٹھویں ویج بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا، صحافیوں کی معاشی صورتحال اور میڈیا مالکا ن کی رویوں کی وجہ سے صحافتی تنظیموں نے کلیدی کردارادا کیا،بطوروزیر اطلاعات میری کامیابی کا راز صحافیوں کے ساتھ بہترین روابط ہیں، حکومت نے ویج بورڈ کو اعلان کرکے کوئی احسان نہیں کیابلکہ صحافیوںکا قرض چکایاہے،پاکستان کی جمہوریت کا مقدمہ بہت اتار چڑھائوسے گزرا ہے اس ملک کی بنیادجمہوریت سے رکھی گئی تھی ، ہم جولائی میں جمہوریت کے مسلسل د س سال منائیںگے، وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریا ت کا تقریب سے خطاب
بدھ 18 اپریل 2018 18:50

(جاری ہے)
بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب میںمریم اورنگزیب کا اٹھویںویج بورڈ کے اعلان پرپی ایف یو جے کے صدرافضل بٹ نے کہا کہ وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری وفاقی کابینہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی قائدین کااٹھویں ویج بورڈ کے عمل میں ساتھ دینے پر شکرگزار ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نے ویج بورڈ کو اعلان کرکے کوئی احسان نہیں کیابلکہ صحافیوںکا قرض چکایاہے۔ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کی جمہوریت کا مقدمہ بہت اتار چڑھائوسے گزرا ہے اس ملک کی بنیادجمہوریت سے رکھی گئی تھی انہوں نے مزید کہا کہ ہم جولائی میں جمہوریت کے مسلسل د س سال منائیںگے۔نیشنل پریس کلب کے صدر طارق محمود چوہدری نے کہا کہ 9اپریل کو پورے پاکستان سے پی ایف یوجے کی چھتری تلے اکٹھے ہوئے تھے۔اسی دن مریم اورنگزیب نے جمہوری روایا ت کی پاسداری کرتے ہوئے مسلسل5گھنٹوں تک صحافیوں کے قائدین سے کامیاب مذاکرات کے بعد اٹھویں ویج بورڈ وفاقی کابینہ سے منظوری کا اعلان کیا تھا جس کا آج انہوں نے باقائد ہ طور اعلا ن کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز کے لئے آج کا دن حقیقی معنوںمیں کامیاب ثابت ہوا۔پی ایف یوجے کے جنرل سیکرٹری ایوب جان سرہندی نے کہا کہ حکومت نے جاتے ہوئے میڈیا ورکرز کے لئے بڑا کارنامہ سرانجام دیا، اٹھویں ویج بورڈ کا اعلان قابل تحسین مگر الیکڑانک میڈیا سے متعلق باقی دو مطالبات پر بھی عمل کرنا ضروری ہیں۔ جس پر وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے پاس وقت کی کمی ہیں۔جتنی جلدی ہوسکے سمری تیار کرکے بھیجوادیں تاکہ سمری مزید کارروائی کے لئے پارلیمنٹ ہائوس جلدی بھیجوائی جاسکے۔سیکرٹری این پی سی شکیل انجم نے کہا کہ میڈیا ورکرز جن میںزیادہ تر کی تنخواہیں12ہزار کے قریب ہیں۔اس معمولی سی تنخواہ پر گھر کے اخراجات کیسے چلتے ہیں اٹھواں ویج بورڈ پورے پاکستان کے صحافیوں کے لئے حقیقی ویکڑی کا دن ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.