الیکشن کمیشن ضلع لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ 23 اپریل کو سنائے گا

بدھ 18 اپریل 2018 19:27

الیکشن کمیشن ضلع لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ 23 اپریل ..
اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن ضلع لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ 23 اپریل کو سنائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ضلع لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں پر دائر 48 اعتراضات کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 23 اپریل کو سنایا جائے گا۔