پی اے آر سی زیتون کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، ترجمان

بدھ 18 اپریل 2018 19:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کیلئے زیتون کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ پی اے آر سی کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پی اے آر سی کے تحت گذشتہ چند سال سے زیتون کی پیداوار میں اضافہ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پیداوار بھی حاصل ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو نہ صرف تصدیق شدہ معیاری پودے فراہم کئے جا رہے ہیں بلکہ مکمل رہنمائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیتون کی پیداوار میں اضافہ سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سیزن کے دوران بھی ملک کے مختلف حصوں میں موسمیاتی طور پر موزوں علاقوں میں زیتون کی کاشت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوٹھوہار ریجن سمیت مختلف علاقوں میں زیتون کی کاشت کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور بہترین پیداوار بھی حاصل ہو رہی ہے، آئندہ سالوں میں ملک میں زیتون کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کے امکانات روشن ہیں جس سے درآمدات میں کمی آئے گی اور ملکی سطح پر خود کفالت بھی حاصل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں کے تعاون سے زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :