Live Updates

سینیٹ انتخابات میں پارٹی سے بے وفائی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پرویز خٹک

بدھ 18 اپریل 2018 19:36

سینیٹ انتخابات میں پارٹی سے بے وفائی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پارٹی سے بے وفائی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پریس کانفرنس کے دوران ان ارکان سے متعلق اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ اگلی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج اور اداروں کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرسکتے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر کوئی بھی ضرورت کے وقت استعمال کرسکتا ہے، عمران خان ہماری حکومت کی دعوت پر تعلیم،بلین ٹری اور دیگر منصوبے دیکھنے ہیلی کاپٹر میں آئے اور صوبائی وزیر نے ان کے ساتھ ہمیشہ سفر کیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات