مختلف سڑکوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیی5 بلین روپے جاری ہوچکے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 18 اپریل 2018 19:53

مختلف سڑکوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیی5 بلین روپے جاری ہوچکے ہیں،وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال 18-2017 میں انہوں نے مختلف سڑکوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 5.32 بلین روپے مختص کیے تھے اور اب تک 5 بلین روپے جاری ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنڈز ضلع کے حساب سے مختص کیے گئے تھے تاکہ پرانی سڑکوں کو بہتر اوران پررواں ٹریفک کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ کوبتایا گیا کہ ایم اینڈ آر کے تحت ٹنڈو محمد خان کی 4 سڑکوں پر کام شروع کیاگیا ہے ان میں ٹنڈو محمد خان۔ملاکا تیار روڈ تاولیج لال خان بروہی روڈ کے لیے 21.3ملین روپے ، ولیج آچر پٹیل کے لیی27.2 ملین روپے،ولیج لقمان خاصخیلی کے لیے 19.1ملین روپے اور انور خان نظامانی ولیج کیلئے 24.5 ملین روپے مختص کیے گئے تھے ۔ وزیر اعلی سندھ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈائریکٹر جنرل کو ایم اینڈ آر بجٹ کے تحت مرمت ہونے والی تمام سڑکوں کا معائنہ کریں اور انہیں ان کے کام کے معیار سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :