ٹیکسٹائل سیکٹر روئی خریداری میں بدستور سرفہرست

بدھ اپریل 19:59

ٹیکسٹائل سیکٹر روئی خریداری میں بدستور سرفہرست
ملتان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن میں15 اپریل تک ملک بھر سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 9 لاکھ 92 ہزار697 گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کا سب سے بڑا خریدار رہا، ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سی15اپریل 2018 تک 70 لاکھ 36 ہزار 125 گانٹھ روئی کی خریداری کی، جبکہ سندھ سے 15اپریل تک 39 لاکھ 56 ہزار 572 گانٹھ روئی کی خرید کی گئی۔

متعلقہ عنوان :