ضلع کے 68سے زائد سہولت مراکز سے فرد ریکارڈسروس کاآغازکردیاگیا

بدھ 18 اپریل 2018 20:00

ملتان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب لینڈریکارڈاتھارٹی نے ملتان کے 68نادرا سہولت مراکز سے فردکے اجراء کا باقاعدہ آغاز کردیاہے جہاں سے صرف 5منٹ میں فرد برائے ریکارڈحاصل کیاجاسکے گا،ان خیالات کااظہار ڈی جی پنجاب لینڈریکارڈاتھارٹی ظفراقبال نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ ابتدائی طورپرفردکی قیمت 150روپے اورنادرا کی فیس100روپے مقررکی گئی ہے،اس سلسلہ میں ملتان سٹی ،صدر ،شجاعباد اورجلالپورپیروالامیں قائم نادارا سہولت مراکزسے سروس کاآغازکردیاگیاہے، دریں اثناء ترجمان پنجاب لینڈریکارڈاتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے ان کی زیروٹالرنس پالیسی واضح ہے اوراس حوالے سے بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :