اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نگینہ زاہد جرمنی میں نوبل لاریٹ کی میٹنگ کے لیے منتخب

بدھ 18 اپریل 2018 20:00

ملتان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) انسٹی ٹیو ٹ آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نگینہ زاہد کی جرمنی میں نوبل لاریٹ کی میٹنگ کے لیے سلیکشن ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جرمنی کے شہر لنڈاومیں دنیا بھر سے انتہائی قابل600 ینگ سائنٹسٹ کی ایک کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں پوری دنیا سی40 سے زیادہ نوبل انعام یافتہ سائنس دان شرکت کررہے ہیںیہ میٹنگ 24 سے 29 جون کے دوران منعقد ہورہی ہے جس کا مقصد شعبہ میڈیسن اور فزیالوجی سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے زکریایونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ اس ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر نگینہ زاہد کو اس میٹنگ میں شرکت کے لیے مدعو کیاگیا ہے یہ یونیورسٹی کے لیے اعزازکی بات ہے انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد بابر اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن و دیگر اساتذہ کرام نے اس کامیابی پر ڈاکٹر نگینہ زاہد کو مبارک بادی ہے یہاں یہ بات انتہائی قابل فخر ہے کہ ڈاکٹر نگینہ زاہد کا انتخاب ان پانچ لوگوں میں ہوا ہے جو پاکستان سے اس میٹنگ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔