بلوچستان یونیورسٹی ملک کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہوگئی ہے،یونیورسٹی کے تمام ادارے بہترین کام کررہے ہیں،ڈاکٹر محمد شفیع

بدھ 18 اپریل 2018 20:03

کوئٹہ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف بلوچستان فیکلٹی آف فارمیسی ہیلتھ اینڈ سائنسز کے زیراہتمام ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شفیع محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور انکی ٹیم رجسٹرار طارق جوگیزئی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مالک ترین کی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے آج بلوچستان یونیورسٹی ملک کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

آج یونیورسٹی کے تمام ادارے بہترین کام کررہے ہیں ۔ فیکلٹی آف فارمیسی میں کلاسز ریگولر ہورہی ہیں ۔ طلباء کو بہترین لیبارٹریز اور جدید تعلیمی معیار مہیا کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں 500 سے زائد فارماسسٹ شعبہ صحت میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر آف فیزیکل تھیراپی اور ایسٹر ن میڈیسن کے شعبہ جات انتہائی کامیابی سے جاری ہیں ۔ اورآئندہ سال دونوں ڈیپارٹمنٹ کے طلباء شعبہ صحت میں خدمات سرانجام دینا شروع کردینگے ۔ صوبائی حکومت کی مدد سے سٹی کیمپس بروری روڈ کا جلد افتتاح کردیا جائے گا اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :