ڈپلومیٹک انکلیو میں مسلسل درختوں کی غیر قانونی کٹائی

سی ڈی اے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ امریکی سفارتخانہ میں تعمیراتی کام کرنیوالی کمپنی کے پراجیکٹ منیجر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے

بدھ 18 اپریل 2018 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) سی ڈی اے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو میں مسلسل درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر امریکی سفارتخانہ میں تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی بی ایل ہاربرٹ انٹرنیشنل کے پراجیکٹ منیجر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔ ڈائریکٹوریٹ کے فارسٹر زمرد خان‘ فارسٹ گارڈ عمران حسین شاہ اور سپروائزر خرم شہزاد نے امریکن ایمبیسی کے کنٹریکٹر کی طرف سے درختوں کی کٹائی کے عمل کے خلاف گزشتہ دورانیہ میں 25 لاکھ مالیت کے چالان جاری کئے جس پر ایمبیسی و اس کے کنٹریکٹر کے عدم تعاون کے سبب اب سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے سینئر مجسٹریٹ سے غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے گئے ہیں سی ڈی اے انوائرنمنٹ حکام کے موقف ہے کہ امریکن ایمبیسی میں جاری عمارتی کمپنی کی طرف سے عمارتی عمل کے دوران غیر قانونی طور پر درختوں و زمین کی کٹائی جاری رکھی ہوئی ہے جس پر انہں متعدد نوٹسز و جرمانے (چالان) کئے گئے تاہم امریکن ایمبیسی یا کنٹریکٹر کا عملہ کسی ایک پیشی پر بھی سی ڈی سینئر اسپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیس نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جس کو سینئر اسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی طرف سے پراجیکت منیجر (بی ایل انٹرنیشنل ہاربرٹ) کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈپلومیٹنک انکلیو سی ڈی اے حکام نے آن لائن کو بتایا کہ امریکن ایمبیسی میں کام کرنے والی کمپنی اپین ویئر ہائوس کیلیء سی ڈی اے سے کرایہ پر حاصل شدہ جگہ کا بھی غیر قانونی استعمال کررہی ہے اور عرصہ دراز سے کرایہ ادا نہ کیا ہے جس پر سی ڈی اے وزارت خارجہ کے ذریعے مجوزہ ایمبیسی اور کمپنی کو کرایہ اداکرنے کا حتمی نوٹس بھی دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :