کوئٹہ ،سابق چیئرمین کیو ڈی اے اسماعیل گجر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت

بدھ 18 اپریل 2018 20:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین کیو ڈی اے اسماعیل گجر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی سماعت جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے کی سابق چیئرمین کیو ڈی اے اسماعیل گجر عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین نے کیس کی پیروی کی آئندہ سماعت پر نیب کی جانب سے جواب داخل کرایا جائے گا عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی یاد رہے کہ سابق چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسماعیل گجر پر سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔