
گری کے امریکہ میں پی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ کے قیام کے لئے معاہدے پر دستخط
بدھ 18 اپریل 2018 20:40
(جاری ہے)
اس کے لئے 1200 ایئر کنڈیشننگ ایکوئپمنٹ کے سیٹ لگائے گئے اور 6.7 میگاواٹ کا پی وی پینل نصب کیا گیا ہے۔
گری پی وی ایئر کنڈیشنر پی وی ڈائریکٹ ڈرائیون ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ یہ ایئر کنڈیشننگ سسٹم پی وی پینل سے براہ راست کرنٹ جنریٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے جو کہ صنعت میں ابتدائی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس سے توانائی کے خسارے پر روائتی ی وی پینل کے موڈ اور ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر کے مقابلے میں کم از کم 10 فیصد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ گری کا سیکنڈ جنریشن ی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ جس کا اس منصوبے کیلئے انتخاب کیا گیا تھا، ایک مربوط پی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ ہے جس کے چلانے کے پانچ طریقے ہیں اور یہ بجلی کی پیداوار، بجلی کے استعمال اور پبلک پاورڈ گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے فنکشن کو ایڈجسٹ کرنے سمیت مختلف آپریشنل طریقے اختیار کر سکتا ہے۔ اس میں ایک مربوط کمبائننگ باکس، ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر اور متعلقہ ٹیکنالوجیز موجود ہیں جن کے ذریعے تنصیب کی لاگت کو کم اور جگہ کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر ایئر کنڈیشنر کے اندر نصب کیا گیا ہے اس طرح اس کی روزانہ کی بنیاد پر مرمت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت گری نے دنیا کے 22 ممالک اور علاقوں میں پی وی سسٹمز کے 5 ہزار سیٹس تیار کئے ہیں۔ پی وی ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی بنیاد پر گری بجلی کی سپلائی اور اس کے استعمال کے پورے نظام کو مزید اپ گریڈ کرتا اور توانائی کی دنیا میں ایک نئے نیٹ ورکنگ کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے۔ گری ایئر کنڈیشنر بنانے کا تخصص کا حامل ہونے کی حیثیت سے معیاری مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ گری کی اپنی تین ہزار سے زائد مصنوعات ہیں اور اس نے 20 قسم کی کیٹیگری کی مصنوعات تیار کی ہیں جن میں 400 سیریز اور سات ہزار ماڈلز ہیں۔ یہ گھریلو اور کمرشل دونوں قسم کے صارفین کے لئے ہیں۔ جدت ہمیشہ سے گری کا طرہ ء امتیاز رہی ہے، جی ایم وی وی آر ایف سسٹم، سینٹر فیوجل واٹر چلر اور سائن ویو ڈی سی انورٹر ایئر کنڈیشنر کی تیاری کے ذریعے گری اس شعبہ میں بانی کی حیثیت رکھتا ہے اور ایئر کنڈیشننگ کی صنعت میں گری کی ساکھ ایک رجحان ساز کے طور پر مستحکم ہے۔مزید قومی خبریں
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.