تنزانیہ ، موسلادھاربارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں 14افرادہلاک

بدھ 18 اپریل 2018 21:01

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) تنزانیہ کے اقتصادی دارالحکومت دارالسلام میں کئی روزکی موسلادھاربارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں 14افرادہلاک ہوگئے ہیں ،یہ بات پولیس نے گزشتہ روزکہی ہے ۔

(جاری ہے)

شہرکے پولیس سربراہ لازاروممبوساسانے صحافیوں کوبتایاکہ صورتحال انتہائی بدترین ہوچکی ہے ،آج صبح ہمارے پاس ہلاکتوں کی تعداد14تک پہنچ گئی ہے ،مشرقی افریقن ملک میں اختتام ہفتہ سے شدیدبارشوں کاسلسلہ جاری ہے ،اس لئے ہلاکتوں کی تعدادمیں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہاہے ۔

ایک روزقبل دارالسلام کے علاقائی کمشنرپال مکونڈانے پرائمری سکولوں میں دوروزکی تعطیلات کاحکم جاری کیاتھااورسیلابی علاقے سے لوگوں کونکل جانے کی ہدایات جاری کی تھی ،تاکہ جانی نقصان کوروکاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :