ہنگو میں 1947کے بعد پہلی بار ڈسٹرکٹ لیویز کا پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 21:22

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) ہنگو میں 1947کے بعد پہلی بار ڈسٹرکٹ لیویز کا پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد کیاگیا سالانہ پاسنگ آئوٹ پریڈ کے تقریب ایف سی گرائونڈ ہنگو میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ افیسر فرنٹیئر کنسٹبلری شربت خان کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو ڈی ائی جی مسعود سلیم ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف گوہر اے سی یوسف کریم کے علاوہ ہنگو اورکزئی ایجنسی کے مشران و سیاسی و سماجی رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد نے کہاکہ پہلی دفعہ ڈسٹرکٹ ہنگو لیویز کا پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد خوش ائند اقدام ہے جب تک دیگر فورسز کی طرح ڈسٹرکٹ لیویز کو تربیت نہ دی جائے تب تک وہ اپنا شناخت نہیں بنا سکتے پہلی بار پاسنگ آئوٹ پریڈ سے ڈسٹرکٹ لیویز نے اپنا نام تاریخ میں لکھ دیا لیویز نے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے بہت سے قربانیاں دی ہیں لیویز جوان بھی اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں ہر قسم کے جذبے سے سرشار ہیں لیویز جوانوں میں دشمنوں سے لڑنے کا بھر صلاحیت اور جذبہ موجود ہیں یا د رہے کہ ڈسٹرکٹ ہنگو لیویز کے تین اہلکاروں نے چالس روزہ تربیت مکمل کیں لیویز اہلکاروں کو فرنٹیئر کنسٹبلری نے تربیت دیں تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی شاہ فہد نے ڈی او ایف سی شربت خان کے ہمراہ پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور اچھی کارکردگی دیکھانے والے اہلکاروں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی تقریب کے آخر میں تربیت مکمل کرنے والے ڈسٹرکٹ لیویز کے چاق وچوبنددستو ںنے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے چبوتری کے سامنے مہمان خصوصی کو سلامی دی ۔

متعلقہ عنوان :