حیدر آباد میں آئیس نشہ کی فروخت میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے اہم کارندہ سمیت 46 جرائم پیشہ افراد گرفتار

بدھ 18 اپریل 2018 20:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) حیدرآباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران بین الصوبائی گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ نسیم نگر فرحان شیخ کی بدنام زمانہ منشیات " آئیس "کی حیدرآباد میںآمد کی خفیہ اطلاع پر علاقے میں سختی سے اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کی، مخفی اطلاع پر سحرش نگر لنک روڈ نزد درگاہ گل شاہ 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ بھاگ کھڑے ہوئے، پولیس نے ان کا تعاقب کر کے ایک ملزم ساجد کو 1020 گرام چرس اور 10 خطرناک نشہ" آئیس" کی پڑیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم ساجد خطرناک نشہ "آئیس" کی فروخت میں ملوث بین الصوبائی گروہ کا اہم کارندہ ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او حالی روڈ محمد رحیم چانڈیونے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈو سرچ آپریشن کے دوران 45 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کیا جن میں سے ملزمان وقار ولد رئیس، رضوان ولد اسلام الدین،مہتاب علی ولد اشرف،ذیشان ولد بشیر،فرحان ولد رفیق، شہزاد علی ولد ایوب،مختیار ولد کریم کے قبضے سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جبکہ مینر احمد ولد مراد، صمد ولد غفار، کے قبضے سے تقریبا 4000 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان دین محمد، امیر ، بابو ولد ابراہیم، اور عمیر کے قبضے سے بھاری مقدار میں کچی شراب اور شراب بنانے کا خام مال برآمد ہواجبکہ ملزمان سخاوت، عبدالکریم، پرویز اور علی خان کے قبضے سے سینکڑوں مضر صحت مین پوری اور مین پوری بنانے کا خام مال برآمد ہواتھانہ فورٹ پولیس کا پکا قلعہ گلی نمبر ایک میں جواء کے اڈے پر چھاپہ 6 جواری محمد شکیل ، محمد نقی، ظہور، اقبال، وحید اور عزیزالدین رنگے ہاتھوں تاش کی جوڑی اور دائو پر لگی 5150/- کی رقم سمیت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :