پی آئی اے کے چیف لیگل افسراحمد رئوف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بدھ 18 اپریل 2018 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)قومی ایئر لائن پی آئی اے کے چیف لیگل افسر احمد رئوف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن میں خلاف ضابطہ بھرتی ہونے والے چیف لیگل افسر احمدروف نے استعفیٰ دے دیا ہے،احمدرئوف کوسی ای او نے 17 لاکھ روپے ماہوارپربھرتی کیاتھا،اس کے علاوہ بھی انہوں نے اوسی ایس کی مدمیں 16 لاکھ سے زائدوصول کئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق احمد روف دفتر سے فائلیں لے کر جا رہے تھے، پی آئی اے سیکیورٹی نے دفترسے فائلیں لے جانے سے روک دیااوران کا دفتر بھی سیل کردیا۔ذرائع کا کہناہے کہ خلاف ضابطہ بھرتیوں کوسینئرسٹاف ایسوسی ایشن نے چیلنج کیاتھا،چیف لیگل افسرنے انکوائری اورکارروائی سے بچنے کیلئے استعفیٰ دیا