
مانسہرہ میں ’’کھیلوں کے مقابلے ثقافتی وتفریحی سرگرمیوں ،میلوں اور نمائشوں کاانعقاد کرنے‘‘ کے ذیلی قوانین (بائی لائز)نافذ
بدھ 18 اپریل 2018 22:02
(جاری ہے)
یہ ذیلی قوانین خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 سیکشن (1)22 کے مطابق کونسل کے فرائض کی ادائیگی سیکشن (1)113 و(2) کے تحت کونسل کو حاصل اختیارات اورجدول ہفتم حصہ دوئم سب سیکشن 17 کے مطابق وضع کئے گئے ہیں۔
یہ ذیلی قوانین فوری طورپر تحصیل مانسہرہ پرنافذالعمل ہونگے۔ تاوقتیکہ کونسل ان میںتبدیلی ،اضافہ ،یامنسوخی نہ کردے ۔یا صوبائی حکومت ازخود نئے قوانین بنا کر لاگونہ کردے۔ ٹی ایم اے ہو یامیونسپل کمیٹی یاجیسی بھی صورت حال ہو یہ ذیلی قوانین نئے قوانین کے آنے تک نافذالعمل رہیںگے جبکہ تعریفات کے سلسلے میں ایکٹ سے مراد صوبائی اسمبلی سے منظور کردہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ2013 ہے۔ ذیلی قوانین سے مرادLGA-2013 کے تحت یہ ذیلی قوانین برائے’’کھیلوں کے مقابلے ،ثقافتی وتفریحی سرگرمیوں اورنمائشوں کا انعقادکرنا‘‘ ہیں۔ حکومت سے مراد صوبائی حکومت خیبرپختونخوا ہے۔ کونسل سے مراد تحصیل کونسل مانسہرہ ہے۔ ٹی ایم اے سے مراد تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ ہے۔ ناظم سے مراد ناظم تحصیل کونسل ہے جبکہ نائب ناظم سے مراد نائب ناظم تحصیل کونسل ہے۔ سٹینڈنگ کمیٹی سے مراد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کونسل کی منتخب کردہ سٹینڈنگ کمیٹی ہے۔ کھیلوں سے مراد قومی وعلاقائی کھیل ہیں۔ کھیلوں کی ٹیم سے مراد کسی محلہ ،گلی یاگاؤں کے نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ جو کہ کوئی قومی یامقامی کھیل کھیلتے ہوںاور لازمی نہیں کہ کسی کھیلوں کی تنظیم سے رجسٹرڈ ہوں۔ مزید برآں ٹی ایم اے کے فرائض اور ذمہ داریوں کے مطابق ٹی ایم اے اپنے زیر انتظام علاقہ کے اندر صحت عامہ، سہولت عامہ اورمفادعامہ کی خاطر مقامی وقومی کھیلوں سپورٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف کھیلوںپر مشتمل تحصیل گیمز کے انعقاد کے علاوہ کھیلوں کے انفرادی ٹورنامنٹس اورمیچز کاانعقاد واہتمام کرسکے گی ۔خواتین ،کم عمربچوں معذور وخصوصی افراد اورموخنت/ خواجہ سراؤں کے لئے الگ الگ پروگرام مرتب کرسکے گی۔ ٹی ایم اے اپنے زیر اہتمام علاقہ کے اندر مختلف قسم کے ثقافتی میلوں ،فن پاروں ،ثقافتی ودستکاری نمائشوں ،موسیقی ،مشاعرے ،حسن قرات ،نعت خوانی ،علمی وادبی اوردیگر عوامی اجتماعات مرتب ومنعقد کرسکے گی۔ ٹی ایم اے قومی مواقع کاجشن اورعوامی تہواروں کے موقع پر عوام الناس کی تفریحی کے لئے آتش بازی وکھیل تماشے اورنوجوانوں کی جسمانی وذہنی نشونما کے لئے مختلف پروگرام منعقد کرسکے ۔نیز بہترین سجاوٹ پرخصوصی انعامات واسناد عطا کرسکے گی ۔ٹی ایم اے کھیلوں کے گراؤنڈ اوران ڈور ہال مناسب کرایہ پر حاصل کرسکے گی۔ ٹی ایم اے مقابلوں میںاعلیٰ کارکردگی کے عامل افراد وٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی انعامات بصورت سرٹیفیکیٹ ،نقد انعام ٹرافیاں اور ایوارڈ عطاکرسکے گی۔ ٹی ایم اے صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے علاقائی وقومی کھیلوں کی ٹیموں کو کھیلوںکے مطلوبہ ضروری سامان کی ازخود فراہمی یا مقاصد کے حصول کے لئے انہیں مالی وسائل فراہم کرسکے گی۔ ٹی ایم اے کھیلوں ،ثقافتی وادبی تنظیموں کی درخواست پران کے فراہم کردہ پروگرام اور تجویز کاجائز ہ لے کر عوام الناس کے بہترین مفاد میںان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مالی وسائل ودیگر سہولیات فراہم کرسکے گی اور اس کی جملہ کارروائی کونسل میںپیش کی جائے گی۔ ۔اس امرکا اعلان تحصیل ناظم ،تحصیل کونسل / TMA مانسہرہ کی جانب سے کیاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پشین، 55 سالہ شخص نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا
-
متحدہ عرب امارات کے بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کرلیا
-
پنجاب حکومت تاحال 10 کھرب روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سول سروس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس
-
حکومت سندھ نے 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں نمایاں اضافہ کیا ہے،شرجیل میمن
-
جس آڈٹ رپورٹ کا ڈھنڈورا پی ٹی آئی والے پیٹ رہے وہ بزدار اورپرویز الٰہی دورکی ہے‘عظمیٰ بخاری
-
اوکاڑہ، گھریلو ناچاقِِِی پرخاوند نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو شدید زخمی کردیا، شوہر گرفتار
-
ابرا ہم اکارڈ کا شوشہ درحقیقت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے ‘جاوید قصوری
-
صوبے میں گڈ گورننس اور مو ثر سروس ڈلیوری کے قیام کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہے، سرفرازبگٹی
-
نیا مالی سال کاشت کاروں کیلئے ترقی اور خوشحالی کا ضامن بنے گا: عاشق حسین کرمانی
-
خواجہ سلمان رفیق کا نوازشریف کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سرگودھا کا دورہ، کام کا جائزہ
-
قبائلی عوام کا احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے، ضم شدہ اضلاع کے فنڈزکی بندربانٹ افسوسناک ہیے : فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.