صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر سے پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

بدھ 18 اپریل 2018 22:05

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ہربل انڈسٹری ہمارا اثاثہ ہیں اس کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔کریک ڈائون کے دوران بھی ہربل یونٹس پر چھاپہ نہیں مارا۔ہربل اندسٹری میں چند عناصر پوری انڈسٹری کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔کام کر نے والے ہربل یونٹس ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔

وفد کی قیادت چیئرمین ڈاکٹر افتخار امجد علی نے کی جبکہ دیگر اراکین میں عرفان شاہد ،حارث ثوبان قریشی ،فرزند حیدر ،حکیم محمد احمد سلیمی ،سید ضیاء الدین ،معیذ نبی خان ،ابراہیم خان ،حکیم مقدس علی ،یاسر ممتاز اور محمدکاشف اسلم شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہربل انڈسٹری ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم نے ہمیشہ انڈسٹری کو سپورٹ کیا لیکن چند مفاد پرست عناصر نے انڈسٹری کو بدنام کیا ۔

ہربل انڈسٹری جلد از جلد فارم 6کے لیے ڈریپ کو درخواست دیںان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ان ادارون کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔انہوں نے وفد کو ہر طرح کی حکومتی سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (فارمیسی )سہیل احمد ،چیف ڈرگ کنٹرولر منور حیات بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :