ملتان،خواتین معاشی خودمختاری سے معاشرے میں سراٹھاکر جی سکیں گی۔منیجرصنعت زار

بدھ 18 اپریل 2018 22:05

ملتان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ صنعت زار کے منیجر رانا محمودجاوید نے کہاہے کہ خواتین معاشی طورپراستحکام کے لئے ہنرمندی کی طرف بھرپورتوجہ دیں۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی خواتین کو معاشی طورپرمضبوط بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ خواتین معاشی خودمختاری سے معاشرے میں سراٹھاکرجی سکیں گی۔اوراپنے مسائل کاخودتدارک کرسکیں گی۔انہوںنے مزیدکہاکہ ادارے میں اس وقت 12مختلف کورسز میں خواتین کوتربیت دی جارہی ہے۔ادارے میں جلدنئی مشینری جس میں سلائی کڑھائی ،ایمبرائیڈری سمیت دیگر نئی مشینوں پرخواتین کو کام سکھایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :